English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصی پر دھاوے، اسرائیل مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے،الازھر

share with us


مسلمانوں کو مقدس مقامات پر عبادت کا حق ہے ،اسرائیل کو فلسطینیوں اور قبلہ اول پرپابندیوں کا کوئی حق نہیں،بیان


قاہرہ:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے مسجد اقصی پر یہودی فوجیوں اور آباد کاروں کے دھاووں، مسجد کو بند کرنے اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر پابندیاں عاید کرکے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی نمازیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، مسجد میں نماز کی ادائی میں رکاوٹیں پید اکرنا اور مقدس مقام کو بند کرنا مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو عزت، وقار اور آزادی کے ساتھ اپنے تمام مقدسات میں عبادت کرنے کا حق ہے اور اسرائیل ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔ بیان میں عالمی برادری پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو القدس اور قبلہ اول کے حوالے سے عالمی قراردادوں کا پابند بنانے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالے۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے جرائم پرخاموشی اور صہیونیوں کے جرائم نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام کا موجب بن سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا