English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : یوتھ کانگریس کے دو کارکنوں کے قتل کے الزام میں ایک اور گرفتار 

share with us

کاسرگوڈ 14؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) یہاں یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی موت کے الزام میں کرائم برانچ پویلس نے ایک اور شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملزم کی شناخت مرالی (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گنگادھر نامی شخص کا کار ڈرائیور ہے جس نے اس معاملہ کے اہم ملزم کو جائے واردات سے فرار ہونے میں تعاون دیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس معاملہ میں اب تک پولیس سات ملزمین کو گرفتار کرچکی ہے جن میں سی پی ایم مقامی کمیٹی لیڈر پتھامبرن بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا