English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی فوجیوں کی افغان فوجیوں پر فرینڈلی فائرنگ، 5 فوجی ہلاک، 10 زخمی

share with us

کابل:14 مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبہ اورزگان میں امریکی فوجیوں نے افغان فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔تاہم اس حوالے سے فی الحال امریکی فوج کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔افغان وزارت دفاع کیترجمان کرنل قیس مینگل نے بتایا کہ بدھ کے روز اوروزگان میں امریکی اور افغان فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا تاہم انہوں اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں پرامریکی فوج نے غلط فہمی میں فائرنگ کی۔ ادھر اوروزگان صوبے کے ایک عہدیدار محمد کریم کریمی نے بتایا کہ ترین کوٹ کے مقام پر امریکی فوج نے غلطی سے افغان فوجی اڈے کے قریب بمباری کی جس کے بعد فریقین میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے واقعے میں 5 افغانن فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا