English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان لوک سبھا نشستوں پر ہوا فیصلہ ،کانگریس بیس اور جے ڈی ایس آٹھ نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے گی

share with us

بنگلورو 14؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان کئی دنوں سے جاری مسئلہ حل ہوگیا ہے ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے قائدین کی ملاقات کے بعد یہ صاف ہوگیا ہے کہ ریاست کی اٹھائیس لوک سبھا سیٹوں میں سے بیس سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار اتارے گی اور بقیہ آٹھ نشستوں پر جے ڈی ایس کے امیدوار انتخابات لڑیں گے۔ 
بی جے پی کا گڑھ مانا جانے والا اترکنڑا ضلع سے پانچ مرتبہ اپنی جیت درج کرنے والے آننت کمار کے مقابلہ میں جے ڈی ایس نے اپنا امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں کاروار سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر آنند اسنوڈکر کا نام سامنے آرہا ہے۔ گذشتہ ماہ ریاست کے ضلعی سطح کے لیڈران کے ساتھ سی ایم کمار سوامی کی ایک نشست بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی جس میں اترکنڑا کے ذمہ داروں نے آنند اسنوڈکر کا نام پیش کیا تھا اور دیگر اضلاع کے لیڈران نے بھی اسی نام کو مناسب سمجھتے ہوئے اترکنڑا حلقہ سے انہیں ٹکٹ دینے پر زور دیاتھا۔ 
کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوئے معاہدہ میں جے ڈی ایس اترکنڑا سمیت ، اڈپی وچکمنگلور ، ٹمکور ، شیموگہ ، منڈیا ، ہاسن ، بنگلور نارتھ اور وجیا پور سے اپنے امیدوار میدان میں اتاررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا