English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ میں چین کی چالبازی ،سے ہندوستان کو جھٹکا ، مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی فہرست میں داخل ہونے سے بچایا

share with us

نئی دہلی :14 مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دلانے کی مودی حکومت کی کوششوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے سے مسعود اظہر ایک بار پھر بچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے ویٹو پاور کا استعمال کر مسعود اظہر کو گلوبل ٹیررسٹ کی فہرست میں داخل ہونے سے بچا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ قرارداد بھی منسوخ ہو گیا ہے جس میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گردی قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ثبوت کے طور پر ہندوستان نے وہ آڈیو ٹیپ پیش کیا تھا جس میں کہا جا رہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد مسعود اظہر نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔ لیکن چین نے یہ کہتے ہوئے دہشت گرد مسعود اظہر کو ویٹو کے ذریعہ بچا لیا کہ مسعود کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق چین اس بات پر بضد ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور مسعود اظہر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب کہ یہ خود پاکستان اپنے سرکاری بیانوں میں مانتا رہا ہے کہ مسعود اظہر جیش محمد کا سربراہ ہے۔ اس پورے معاملے پر کانگریس نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے مودی حکومت کی اسٹریٹجک ناکامی قرار دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے لیے اس سے پہلے بھی تین مرتبہ قرارداد لائے جا چکے ہیں، لیکن ہر بار چین نے اپنے ویٹو پاور کا استعمال کر کے جیش محمد کے سرغنہ کو بچا لیا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کو لے کر یو این ایس سی میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے ایک بار پھر قرارداد لایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا