English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں پر عالم اسلام خاموش کیوں ہے :ترک وزیر خارجہ

share with us

ترکی کے وزیر خارجہ میں میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے انطالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی القدس  کی مسجد اقصی  میں اسرائیل فوجی اپنے گندے جوتوں کے ساتھ داخل ہوئے ہیں جس کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔  انہوں نے کہا کہ  اس سلسلے میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ عالمِ  اسلام کے کسی دیگر ملک کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔  کیا کسی  اسلامی ملک کی جانب سے اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے؟

  اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک موجود ہیں  لیکن کسی ایک ہی جانے سے بھی صدائے احتجاج بلند نہیں کی گئی ہے۔  یہ ممالک کیوں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں؟  کیا ان کو اس چیز کا احساس نہیں ہے۔  یہ سب ممالک اسرائیل  اور امریکہ سے خوفزدہ ہیں اس لئے آواز بلند نہیں کرتے، ہم اپنے مقدس دعوے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اگر ہم بلند نہیں کریں گے تو کوئی اور ملک بھی آواز بلند نہیں کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیَتن یاہو کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں صرف کئے گئے  ر یمارکس کے بارے میں کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اسرائیل کے خلاف ترکی کے صدر ہونے کے  ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ہونے کے ناطے بھی اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم  پر بدعنوانیوں،  رشوت خوری کے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے  صدر ایردوان اور ہمارے مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پوری دنیا اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا