English   /   Kannada   /   Nawayathi

نلن کمار کتیل پر انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ، کارروائی کا کیا گیا مطالبہ 

share with us

منگلورو 13؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ایم ایل سی آئی وین ڈیسوزا نے الزام لگایا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہو ں نے کہا کہ میں نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے ۔ 
ایم پی نلن کمار کتیل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اسی کو ووٹ دینا چاہیے جو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں اور ان لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیے جو سپریم کورٹ کا دورازہ دہشت گروں کے خاطر کھولنے کے لیے دباؤ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹویٹ کے خلاف الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس لینا چاہیے اور ایم نلن کمار ک خلاف معاملہ درج کرلینا چاہیے۔ ڈیسوزا نے یہ بھی کہا کہ ایم پی نلن کمار کتیل ایراسٹرائک کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایر اسٹرائک بی جے پی کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے ، بی جے پی ایرفورس کی توہین کررہی ہے۔ 
آئی این ڈیسوزا نے ضلع الیکشن افسر کے خلاف بھی کارروائی کی مانگ کی جو نجی اور شادی کے پروگراموں کے لیے بھی انتخابی ضابطۂ اخلاق کا حوالہ دے رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کو الیکشن کمیشن سے بات چیت کرکے یہ کہنا چاہیے کہ وہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کا غلط استعمال نہ کریں۔ ضلع کانگریس صدر ہریش کمار ، ابراہیم کوڈی جال اور دیگر حضرات اس موقع پر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا