English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن بھٹکل کی طالبہ مسفرہ بنت وقار احمد شاہ بندری نے یونیورسٹی سطح پر حاصل کیا نواں مقام ، بائیس ہزار سے زائد طلباء نے امتحان میں لیا تھا حصہ 

share with us

بھٹکل 13؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کی طالبہ مسفرہ بنت وقار احمد شاہ بندری نے ایم بی اے کے امتحان میں یونیورسٹی رینک میں نواں مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ضلع اتر کنڑا کا نام روشن کیا ہے ۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالبہ نے ویشویشریا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بیلگام (VTU)ّ ایم بی اے کا امتحان دیا تھاجس میں جملہ دو سو کالج سے زائد بائیس ہزار طلبا وطالبات نے حصہ لیا تھا جس میں مسفرہ نے نواں مقام حاصل کیا ۔ 
مسفرہ منکی کے کامیاب تاجر جناب ابومحمد مختصر صاحب کی بھانجی ہیں جس نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز منکی کے الہلال اسکول سے کیا ، اس کے بعد پی یو کی تعلیم مرڈیشور نیشنل اسکول سے مکمل کی ، اس کے انجمن بھٹکل سے بی کام کی تعلیم مکمل کی اور اب ایم بی اے بھی انجمن ہی سے مکمل کیا۔ اس کامیابی پر جہاں انجمن کے ذمہ داروں نے مبارکبادی پیش کی وہیں ان کے اساتذہ اور الہلال اسکول منکی کے ذمہ داروں نے بھی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا