English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردنی طالبہ نےلاٹری میں حاصل ہونے والی بڑی رقم شامی پناہ گزینوں کے لئے وقف کر دی

share with us

بوظہبی:13مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اردن کی طالبہ نے دس لاکھ امریکی ڈالر لاٹری جیت کر رقم اردن کے پناہ گزینوں کووقف کردی۔تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا دورہ کرنے والی 20 سالہ اردنی طالبہ طلہٰ نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم گزشتہ روز جیتی تھی۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 20 سالہ طلہٰ نامی اردنی شہری نے اردن جانے سے قبل خریدا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردنی طالبہ نے شامی پناہ گزینوں کو بہت جد و جہد کرتے دیکھا ہے اسی لیے طلہٰ نے فلاحی تنظیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر اردن میں پناہ گزین شامیوں کیلئے تعلیم اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کا ارادہ کیا۔خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہ طلہٰ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات سے نفرت ہے کہ وہ مصیبت میں ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ آخر کار میں شامیوں کےلیے کچھ کرسکتی ہوں‘۔

مجھے کو لوگوں کو تعلیم اور میڈیکل کی مد میں مدد کرنا بہت اچھا لگتا ہے، روزانہ ایک 10 سالہ بچے کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے کہ جب وہ اسکول نہیں جاتا۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20 سالہ اردنی کے طالبہ طلہٰ دسویں اردنی شہری ہے جس نے سنہ 1999 کے بعد اب تک دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا