English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوبر میں سامان بھولنے والوں میں سعودی اول،تازہ ترین چونکا دینے والا اعدادوشمار

share with us


میں اپنا سامان بھولنے والوں میں اہل قصیم پہلے، ابوظبی دسرے، ریاض پانچویں اور دبئی چھٹے نمبر پر ہیں،رپور ٹ


ریاض:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) ایپلی کیشن ٹیکسی کے رواج نے سعودی عرب ہی نہیں دنیا بھر میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں کا نیا حلقہ پیدا کردیاہے ، اوبر کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار چونکا دینے والے آئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایک جائزے میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور پاکستان میں اوبر میں اپنا سامان بھولنے والوں میں اہل قصیم پہلے، ابوظبی دوسرے، ریاض پانچویں اور دبئی چھٹے نمبر پر ہیں۔ جائزہ نگاروں نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر مسافر ویک اینڈ پر سامان بھولتے ہیں۔ ان میں بدھ اور جمعرات سرفہرست ہیں۔ ان میں بھی شام کو 5 بجے سے 7 بجے تک کا دورانیہ ایسا ہے جس میں سفر کرنے والے سامان بھول جاتے ہیں۔ پیر کے دن اپنی چابیاں بھولنے والے زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے بیگ کے پیچھے چابی رکھ کر بھول کر چلے جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہاں 2019 کے پہلے دن اور سعودی عرب میں 2018 ء کے ماہ نومبر کی پہلی اور مصر میں 31 جنوری 2019ء کو سامان بھولنے کے واقعات کثیر تعداد میں ریکارڈ کئے گئے۔ انوکھی اشیاء کے حوالے سے جائزے میں بتایا گیا کہ ایک مسافر دبئی میں اوبر کی عقبی نشست پر پھولو ں کی گڑیا ، مصر میں ایک مسافر موسیقی کا آلہ، سعودی عرب میں ویکیوم بھول کر چلا گیا۔ بھولی جانے والی اشیاء میں کیمرے او رموبائل امارات اور مصر میں سرفہرست رہے جبکہ سفری بیگ اور دستاویزات بھی کثیر تعداد میں اوبر میں پائی گئیں۔ بعض لوگ زیورات اور خواتین میک اپ کا سامان بھول جاتی ہیں۔ گم شدہ کوئی بھی سامان اوبر ایپلی کیشن پر رابطہ کرکے باآسانی حاصل کر لیا جاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ شمالی افریقہ اور پاکستان میں سب سے زیادہ 10 اشیاء بھولنے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ کیمرے، موبائل، ملبوسات، پرس، چابیاں، چشمے، ایئر فون، پانی کی بوتلیں ، تھرموس، چارجر، جیولری اور میک اپ کا سامان شامل ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا