English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا خطرہ ، سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کا کیا اعلان

share with us


اپریل سے تیل پیداوار کا حجم دس ملین بیرل یومیہ کی جگہ سات ملین بیرل سے بھی کم کر دیا جائے گا،سعودی حکومت


ریاض:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں مہینے کے اختتام پر اپنی تیل کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی پروڈکشن کو کم کر دے گی۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے اس اعلان میں کہاگیاکہ اپریل سے تیل کی پیداوار کا حجم دس ملین بیرل یومیہ کی جگہ سات ملین بیرل سے بھی کم کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب کے ایک حکومتی اہلکارکا کہنا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے ادارے آرامکو نے اپریل میں تیل کی پیداوار کا یومیہ حجم سات لاکھ بیرل سے بھی کم رکھا ہوا ہے اور اس پیداوار کے حوالے سے مختلف بین الاقوامی کسٹمرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا