English   /   Kannada   /   Nawayathi

گودی میڈیا کے خلاف تیجسوی یادو نے کھولا مورچہ ، سیاسی جماعتوں سے بائیکاٹ کی اپیل کی

share with us

نئی دہلی:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بہارکے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کو ایک خط لکھا ہے جس میں انھوں نے ایسے ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے جو بی جے پی کے طے ایجنڈے کے تحت بڑے ایشوز پر پردہ ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس خط میں تیجسوی یادو نے لکھا ہے کہ ’’ساتھیو! ایک طرف جہاں ہم بھکمری، بے روزگاری، کسان اور سماجی انصاف سے جڑے ایشوز اٹھا رہے ہیں، تو وہیں اصل دھارے کی میڈیا کا ایک بڑا حصہ بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ طے کردہ ایجنڈے کے تحت ان بڑے ایشوز پر پردہ ڈالنے کا کام کر رہا ہے۔ آئیے ہم اجتماعی طور پر ان چینلوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیں۔‘‘

تیجسوی یادو نے یہ خط بہار اسمبلی کے لیٹر ہیڈ پر لکھ کر بھیجا ہے۔ تیجسوی نے اس خط کو کانگریس صدر راہل گاندھی، بی ایس پی سپریمو مایاوتی، یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی لیڈروں کو بھیجا ہے۔ تیجسوی نے اس خط کی کاپیاں یو پی میں بی جے پی کی معاون اوم پرکاش راجبھر، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ، شرد پوار، سیتا رام یچوری، ایچ ڈی دیوگوڑا، دیپانکر بھٹاچاریہ، اجیت سنگھ، اوپیندر کشواہا، بدرالدین اجمل، اسدالدین اویسی، جیتن رام مانجھی، ہیمنت سورین، اوم پرکاش چوٹالہ اور بابو لال مرانڈی کو بھی بھیجی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا