English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمان شہری امریکہ میں سب سے زیادہ تفریق کا شکار:سروے رپورٹ

share with us

واشنگٹن:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) امریکہ میں منعقدہ ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ تفریق کا نشانہ بننے والے مسلمانوں شہری ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پیش پیش خبروں کے پورٹل دی ہل اور تحقیقاتی فرم ہیرث ایکس کی شراکت داری کے ساتھ سر انجام پانے والے اس سروے میں امریکا میں تفریق کا نشانہ بننے والے دینی گروہوں کی صورتحال کے حوالے سے نتائج پر تحقیقات کی گئیں۔

یکم تا 3مارچ تین ہزار رجسرڈ رائے دہندگان کے ساتھ ہونے والے اس سروے میں شرکاء کے 85 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سب سے زیادہ تفریق کا نشانہ بننے والے مسلمان شہری ہیں۔

امریکی ایوان ِ نمائندگان کی رکنیت حاصل کرنے و الے پہلے مسلمان ممبر الہان عمر کے اسرائیل کے بارے میں صرف کردہ الفاظ کے بعد چھڑنےو الی بحث کے ماحول میں کرائے گئے اس سروے کو ملک میں دینی تفریق بازی کے بارے میں نظریات کو منظر عام پر لائے جانے کے اعتبار سے با معنی پایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا