English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپین مسافر طیارے کی تباہی: ہلاک شدگان میں اقوام متحدہ کے انیس کارکن بھی

share with us

کینیا:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایتھوپیا کے تباہ ہو جانے والے مسافر طیارے میں اقوام متحدہ کے کم از کم انیس کارکن بھی سوار تھے۔ ان میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی عالمی ادارہ برائے مہاجرت یا آئی او ایم کی ایک جرمن خاتون کارکن بھی شامل تھی۔ یہ بات آئی او ایم کے سربراہ انٹونیو ویٹورینو نے بتائی۔ یہ بوئنگ سات تین سات میکس طیارہ اتوار کی صبح ادیس ابابا سے نیروبی کے لیے پرواز شروع کرنے کے فوراﹰ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل ایک سو ستاون افراد سوار تھے۔ ایتھوپین ایئرلائنز کے مطابق اس طیارے کے مسافروں میں پانچ جرمن باشندے بھی شامل تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ اس طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا