English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی مملکت میں گرفتار کیے گئے تارکین کی گنتی 27 لاکھ سے زائد ہو گئی

share with us


غیر قانونی تارکین کے خلاف آپریشن نومبر 2017میں شروع کیا گیا تھا 


ریاض:11؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں اس وقت غیر قانونی تارکین کی شامت آ چکی ہے۔ یہ تارکین کتنے بھی چھْپ کر کیوں نہ بیٹھے ہوں، پولیس کی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی وزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر30جمادی الثانی 1440ھ تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 27 لاکھ 48 ہزار 20 تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 21 لاکھ 41 ہزار 312 افراد اقامہ،4 لاکھ 20 ہزار 668 افراد قانونِ محنت جبکہ ایک لاکھ 86 ہزار 40 تارکین کو سرحد سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ45 ہزار سے زائد افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور تقریباً 19 سو مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے تھے۔ جبکہ 35 سو کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، اْنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا