English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسافر طیارہ کریش: امریکی تحقیقاتی ٹیم وجوہات جاننے ایتھوپیا جائیگی

share with us



امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے 4 اہلکار مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے


واشنگٹن:11؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) اتھوپیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ کریش ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے امریکہ کی تحقیقاتی ٹیم ایتھوپیا جائے گی۔امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے 4 اہلکار مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔واشنگٹن میں فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا بھی یہ کہنا ہے کہ حادثہ کیوں اور کن حالات میں ہوا اس پر غور کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز ایتھوپین ائیرلائن کا مسافر طیارہ عدیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارے میں8 چینی باشندوں سمیت 33 ملکوں کے 149 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوارتھے۔ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، بھارت، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل سے تھا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا اور عملے کے 8 افراد سمیت 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر میں جکارتہ میں لائن ائیر طیارہ کریش ہونے سے 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل وئینگ 737 میکس 8 کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔چین نے بوئینگ 737 میکس 8 کے تمام طیارے گراونڈ کر دئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حادثوں میں مماثلت کے سبب کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے گرانڈڈ رہیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا