English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریزرویشن اور تین طلاق کے قانون پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

share with us

نئی دہلی:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)تین طلاق پر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے آرڈینینس اور اعلیٰ طبقات میں معاشی طور پر کمزور لوگوں کو نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کے قانون پر روک لگانے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کسی بھی قسم کا عبوری حکنامہ جاری نہیں کرے گی۔ ہم اس معاملے کو آئینی کمیٹی کے سپرد کرکے اس پر غور کریں گے۔

درخواست گزاروں کا سپریم کورٹ سے مطالبہ تھا کہ حساس مسائل میں آرڈینینس کے سہارے کو ختم کیا جائے اور اس دروازے کو بند کرتے ہوئے سپریم کورٹ اس کی قانونی حیثیت پر غور کرے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا