English   /   Kannada   /   Nawayathi

کم صلاحیت کے باوجود بھی اللہ دعوتی کام لے سکتا ہے : مولانا محمد الیاس ندوی

share with us

لرن قرآن کے ذریعہ ہزاروں لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں ، فارغین جامعہ کا دعوتی میدان میں بڑھتا ایک سنہرا قدم 

بھٹکل ۔21؍ اگست 2017(فکرو خبر نیوز)قرآنی پیغام کو عام کرنے کے لیے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے فارغین جامعہ نے ایک ایسا انوکھا اور ڈیجیٹل طریقہ اپنایا ہے جس کے ذریعہ سے آپ دنیا کے جس کونے میں بھی مقیم ہوں ، قرآن تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔ ’’ لرن قرآن ‘‘ (قرآن سیکھئے) کے نام سے شہر میں ایک ایسے ادارہ کی بنیاد رکھی گئی ہے اور نوجوان علماء بڑی بیداری کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔

 آج مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں شام پانچ بجے ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کا تعارف کرتے ہوئے اس کے خدمات پر مختصراً روشنی ڈالی گئی اور پروجیکٹر اور اسکرینوں کے ذریعہ اس کے کام کی موجودہ دور میں اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل نے کہا کہ ان نئے نئے فا رغین نے جو خا کہ پیش کیا ہے وہ بہت ہی مو ثر ہے اور دعوتی فریضہ کو انجام دینے کے لئے زمانہ اور وقت کے بالکل مطا بق ہے ،اور یہ وقت کا اہم ترین فریضہ ہے کہ ہم اس ٹیکنا لو جی اور جدید وسا ئل کو اختیا ر کر تے ہو ئے دعوتی فریضہ کو بہت ہی مؤ ثر پیرا یے میں انجام دے سکتے ہیں ،نئے نئے فا رغین نے جو پروگرام پیش کیا ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ یہ بیس سا لوں سے اس میدان میں کام کر رہے ہیں ،اور اس سلسلہ میں ان کو کا فی تجربہ ہے ،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ابھی بھی میدان میں اترے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دعوتی میدان میں کام کرنے کے لیے صلاحیتوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ کم صلاحیت کے باوجود بھی کام لیتا ہے جس کی تازہ مثال یہ ہمارے فارغین ہیں۔ جلسہ کی صدارت کررہے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے کہا کہ ندوہ اور جامعہ کا قدیم صالح اور جدید نافع کا جو امتیاز رہا اس کی عملی ثبوت ہمارے ان نوجوانوں نے کیا ہے ، انہوں نے لرن قرآن کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں فارغین جامعہ کی ایک بڑی تعداد عوتی میدان میں اپنے مؤقر علماء اور اساتذہ کی سرپرستی میں آگے بڑھتی ہے اور دعوتی فریضہ کو انجام دینے کے لیے جدید وسائل کا استعمال کررہی ہے۔ لرن قرآن کے سرپرست اور امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے لرن قرآن کی اہمیت پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کام میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن اصلاح کے کام کے ساتھ اس کو آگے بڑھانے کی فکر ہمیں کرنی چاہیے۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز مولوی عبداللہ دانش کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت مولوی اصغر صدیقی نے نعت پیش کی ۔وھاٹس اپ لرن قرآن کا تعارف مولوی سلمان ندوی نے کیا اور انڈراسٹینڈ قرآن کا تعارف مولوی عبداللہ شریح ندوی نے پیش کیا۔ مولوی عبدالرشید شہراز نے نظامت کے فرائض بحسنِ خوبی انجام دئیے۔اس موقع پر نوائطی زبان میں ترجمۂ قرآن پاک کی کامیاب اشاعت پر اس کام کو انجام دینے والے مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کو لرن قرآن ٹیم کی جانب سے مومنٹو پیش کیا گیا ۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 
مختصراً تعارف ...
وہا ٹس ایپ لرن قرآن : ایک مسلمان ہو نے کے ناطے قرآن پاک کی صحیح تلا وت کرنا ضرو ری ہے ،تا کہ اس کی نما زبھی صحیح ہو جا ئے ،لیکن ایک بڑا طبقہ اس سے محروم ہے ،اسی بنیاد پر ادا رہ لرن قرآن نے وہا ٹس ایپ لرن قرآن کے نام سے ایک سروس کا آغاز کیا ، جس میں وہا ٹس اپ کے ذریعہ دنیا بھر کے مختلف لو گوں فا ئدہ اٹھا رہے ہیں ،اوراس کے ذریعہ قرآن پاک کی تصحیح کا عمل جا ری ہے ۔
انڈر اسٹا نڈ القرآن : ایک مسلمان کو جس طرح قرآن پاک کی تلا وت کر نا ضروری ہے اسی طرح اس کو سمجھ کر اپنی زند گی میں اس پر عمل کر نے کی کوشش کر نا بھی ضروری ہے ،لیکن اکثر عجمی لو گ قرآن کے پانچ فیصد معا نی سے بھی نا واقف ہیں ،اسی کو مد نظر رکھتے ہو ئے ادا رہ لرن قرّن نے قرآن فہمی یعنی انڈر اسٹا نڈ القرّن کے نام سے کلاسس کا آغاز کیا ہے ،جس سے عصری تعلیم گا ہوں اور خصو صا کالجس وغیرہ میں زیر تعلیم ایک بڑا طبقہ اس سے فا ئدہ اٹھا ر ہا ہے۔ جس کو رس میں قرآن کی مختصر سو رتیں اور دیگر اذکار اور عر بی کے بنیا دی قوا عد کے ذریعہ آپ بیس دن کے اندر قرآن کریم کے پچاس فیصد الفاظ کے معا نی اور مطا لب سے واقف ہو جا ئیں گے ،اس کا مقصد عام آد می بھی قرآن کے پیغام کو سمجھ کر اسکے مطا بق اپنی زندگی کو گذار سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا