English   /   Kannada   /   Nawayathi

اہم خبر :لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، ۱۱ اپریل سے ۷ مراحل میں ہو نگے انتخابات ،۲۳ مئی کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

share with us

نئی دہلی:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے اعلان کیا کہ عام انتخابات کل 7 مراحل میں 11 اپریل سے منعقد ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 97 سیٹوں کے لیے 11 اپریل کو، دوسرے مرحلے میں 97 سیٹوں کے لیے 18 اپریل کو، تیسرے مرحلے میں 115 سیٹوں کے لیے 23 اپریل کو، چوتھے مرحلے میں 71 سیٹوں کے لیے 29 اپریل کو، پانچویں مرحلے میں 51 سیٹوں کے لیے 5 مئی کو، چھٹویں مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے 12 مئی کو اور ساتویں مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے 19 مئی کو رائے دہی ہوگی۔ 

سنیل ارورا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیا، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈمان اور نیکوبار، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور ڈیو، لکشادیپ، نئی دہلی، پڈوچیری اور چنڈی گڑھ جیسی ریاستوں میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کرناٹک، منی پور، راجستھان اور تریپورہ میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ 

انتخابی کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکام نے سماج کے مختلف طبقات سے انتخابی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی ہے۔ اس کے علاوہ، سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مختلف ریاستوں کے دورے کے بعد ہی اس شیڈیول کو تیار کیا گیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ فصلوں کی کٹائی اور طلبہ کے امتحانات کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی شیڈیول کو ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشینز کے علاوہ، وی وی پی ٹی مشینز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ 

سنیل ارورا نے کہا کہ رواں برس کے عام انتخابات میں کل 10 لاکھ پولنگ مراکز رہیں گے جبکہ سنہ 2014 کے انتخابات میں اس کی تعداد 9 لاکھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہی ملک بھر میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوجائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹ لیا جائے گا۔ 

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ رواں برس کے عام انتخابات میں 90 کروڑ ووٹرز حصہ لینے جارہے ہیں جن میں سے 1.5 کروڑ ووٹرز ایسے ہیں جن کی عمر 18-19 برس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے مقابلے اس بار 8.4 کروڑ ووٹرز رائے دہندگان کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا