English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران اور پاکستان کا دہشت گردی کےمقابلہ کے لئے انٹیلی جنس روابط پر اتفاق

share with us

تہران:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیز سے رابطہ کرنے پر اتفاق کیا۔ غیر ملکی ذرائع ایرانی صدر حسن روحانی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیز سے رابطہ کرنے پر اتفاق کیا۔

حسن روحانی نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ'ہمارا ملک ایران پاکستانی حکومت اور وہاں کی آرمی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے'۔
ایرانی صدر کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، خطے میں امن کےلیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔
   پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو حالیہ کشیدگی سے متعلق اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
  انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات بہتر بنانے میں برادر ملک ایران کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا