English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمہوریہ کانگو میں ایبولا سینٹر پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

share with us

کانگو:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر بوتیمبو میں واقع ایک ’ایبولا ٹریٹمنٹ سینٹر‘ پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک ہیلتھ ورکر زخمی ہوگیا۔ زخمی طبی اہلکار کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے اسی مرکز پر بدھ کے روز بھی ایک مسلح شخص نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد یہ سینٹر بند کردیا گیا۔ حکام کے مطابق ہفتے کی صبح چھ بجے جب اس سینٹر کو دوبارہ کھولا گیا تو تیس منٹ بعد ہی فائرنگ شروع ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا