English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردوں جیسے لگتے ہیں مودی ،پتہ نہیں کب کونسا بم کہاں پھوڑ دیں : کانگریس رہنماکا متنازع بیان

share with us

تلنگانہ:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس رہنما اور سابق رکن پارلیمان وجیا شانتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر متنازع بیان دیا ہے تلگو فلموں میں اداکاری سے سیاست میں داخل ہونے والی وجئے شانتی نے وزیر اعظم پر متنازع بیان دیا  حیدر آباد کےنواحی علاقہ شمس آباد میں کانگریس کے عوامی جلسےسے خطاب کے دوران انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہمودی کسی دہشت گرد کی طرح دکھتے ہیں، کب کون سا بم کہاں پھوڑ دیں۔وجیا شانتی نے یہ بیان اس وقت دیا جب کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی اسٹیج پر موجود تھے۔


 خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اس بات سے ڈرے ہوئے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کس وقت کوئی بم گرا دیں گے۔ لوگوں سے محبت کرنے کی جگہ اب وہ ایک دہشت گرد کی طرح دکھتے ہیں اور اس طرح کسی بھی وزیر اعظم کو نہیں ہونا چاہیے۔

کانگریس رہنما کے اس بیان پر بی جے پی نے اعتراض جتایا ہے۔ بی جے پی نے اپنے آفشیل ٹویٹر پر لکھا ہے کہ اب کانگریس پورے طریقے سے پاکستان اور وہاں موجود دہشت گردوں کے لیے ہمدردی دکھانے لگی ہے۔ بی جے پی نے آگے لکھا ہے کہ ویلکم ٹو نیو انڈیا۔ یہ ڈر اچھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا