English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی مہم میں فوجی جوانوں کی تصاویر پر الیکشن کمیشن کرے گا سخت کارروائی

share with us

نئی دہلی:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کی طرف سے ابھینندن کی تصویر کو امت شاہ اور مودی کے ساتھ لگائے جانے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے پر اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ایک تصویر پر نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن نے کہا، ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا اس معاملہ میں پہلے ہی ہدایات جاری کر چکا ہے۔ جیسے ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگا اس معاملہ میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق الیکشن کے شیدیول کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی نافذ ہو جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک کے سبھی قومی اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کو انتخابی مہم میں فوج کے جوانوں کی تصاویروں کو اپنے اشتہارات میں استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ کمیشن نے سنیچر کی رات جاری بیان میں کہا ہے کہ اس نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو خط لکھ کر یہ صلاح دی ہے۔ کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ ’’یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی اشتہارات میں فوج کے جوانوں کی تصویروں کا استعمال کررہے ہیں۔ اس تعلق سے ان کا دھیان اس بات کی جانب مبذول کرایا جا رہا ہے کہ کمیشن نے چار دسمبر 2013 کو ہی ایک اس طرح کا خط قومی اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کو تحریر کیا تھا کہ وزارت دفاع نے کمیشن کو اس بات کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی کہ سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈران اپنے امیدواروں کے اشتہارات میں فوج کے جوانوں کی تصاویر کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ ملک کی فوج سرحد اور سلامتی اور سیاسی نظام کی محافظ ہے اور وہ ایک غیر سیاسی یونٹ ہے اس لئے سیاسی پارٹی اور ان کے لیڈران اپنی انتخابی مہم میں فوج کا کوئی ذکر نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کمیشن کا ماننا ہے کہ فوجیوں یا فوج کے سربراہوں کے کسی پروگرام کی بھی تصویر کا کسی بھی شکل میں اشتہار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اس لئے کمیشن سبھی سیاسی پارٹیوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ سلامتی اہلکاروں یا ان کی تقریبات کی تصاویر کا استعمال نہ کریں۔

کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سےکہا ہے کہ وہ اپنے امیدواروں، لیڈروں اور کارکنوں کو کمیشن کی صلاح پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیں۔ یہ خط کمیشن کے سکریٹری پرمود کمار شرما نے سیاسی پارٹیوں کو بھیجا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا