English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوک سبھا انتخابات سے قبل پلوامہ جیسا واقعہ ہونے کا امکان: راج ٹھاکرے

share with us

ممبئی:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی تشکیل کے 13سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے قبل ایک بار پھر پلوامہ جیسا واقع ہونے کا امکان ہے اور لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں جلد ہی ایک مناسب فیصلہ کیا جائے گا اور اس میں نشستوں پر بھی فیصلہ ممکن ہوگا۔

راج ٹھاکرے نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے کی گئی کارروائی پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے دیئے جانے والے بیان کی سخت تنقید کی، انہوں نے مودی حکومت پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ بالاكوٹ میں نشانہ چوک گئی، کیونکہ مودی حکومت نے فضائیہ کو غلط معلومات دی تھی، ٹھاکرے نے کہا، "اگر وزیر اعظم خود کہتے ہیں کہ ملک میں رافیل طیارے ہوتا تو نتیجہ اور بہتر ہوتا، یہ ہمارے جوانوں کی توہین ہے"۔

راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ایم این ایس کو اس عرصہ میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن ایم این ایس ورکرس نے جس طرح ان کا ساتھ دیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے لیڈران کی ایم این ایس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران اس طرح کی بحث میں مشغول ہیں کہ ایم این ایس کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ پر دیئے گئے وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور اس با ت کا امکان ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اس قسم کا دوبارہ واقعہ دہرایا جا سکتا ہے، مودی اور امت شاہ اپنے آئی ٹی سیل کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ڈوکلام پیش آنے پر بی جے پی نے چینی سامان کے بائیکاٹ کا نعرہ لگایا، لیکن گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ چین سے ہی بنوایا ہے، ہر کسی کو ملک دشمن کہنے والے خود عجیب وغریب حرکتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے 25 دسمبر2015 کا ذکر کیا کہ مودی نے اچانک لاہور پہنچ کر نواز شریف کی سالگرہ کے جشن میں شرکت کی، لیکن سات دن بعد ہی پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملہ پیش آیا اور اس کے تین مہینے بعد ہی چار ریاستوں کے اسمبلی الیکشن ہوئے تھے، رافیل کے کاغذات کے چوری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ چوری کی بات سپریم کورٹ میں تسلیم کیے جانے کے بعد بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ اس کی کاپی چوری ہوئی ہے، اس طرح مودی حکومت روز جھوٹ بول بول کر اپنے ہی جال میں پھنس رہی ہے۔

راج ٹھاکرے کے مطابق مودی نے کہا تھا کہ سرحد پر فوج سے زیادہ تاجر دکھائی دیں گے، لیکن اس کے برعکس مسلح دستے بڑی تعداد میں تعینات ہیں اور امکان ہے کہ الیکشن سے قبل پلوامہ جیسا واقعہ پھر دھرایا جائے، ایسا شبہ انہوں نے ظاہر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا