English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

share with us


ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،کرنل ترکی المالکی


صنعاء:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نوازحوثی باغیوں کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 24 منٹ پر 'ابھا' کے علاقے میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ شہریوں پر ڈرون حملے بند اور گولہ باری بند کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا