English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرمین کے انتظامی امور میں پہلی بار خاتون اہم عہدے پر تعینات

share with us

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو حرمین کے امور نسواں کی معاون سیکرٹری مقرر


ریاض:09؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار حرمین شریفین کے انتظامی امور میں ایک خاتون کو اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے جنرل امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو حرمین کے امور نسواں کی معاون سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر فاطمہ اعلی تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ انہوں نے جامعہ ام القری سے علم الحدیث میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس سے قبل وہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جنرل امور کی مشیر ڈاریکٹر امور نسواں کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے چکی ہیں۔ سنہ 2002 میں انہیں مسجد حرام میں تدریس کی ذمہ داری سونپی گئی جو اپنی نوعیت کی سعودی عرب میں پہلی ذمہ داری تھی۔دوسری جانب ڈاکٹر فاطمہ الرشود نے حرمین شریفین کے انتظامی امور میں اہم عہدے کے لیے انہیں منتخب کیے جانے پر حکومت اور الشیخ عبدالرحمان السدیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے انتظامی امور میں اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ ادا کریں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا