English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں پلین ہائی جیک کی دھمکی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ

share with us

ممبئی 23؍ فروری 2019(فکروخبر/ذرائع) ممبئی میں ایک ایئرلائن آپریشن سینٹر کو فون سے ایک فلائٹ (پرواز) کو ہائی جیک (یرغمال) کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی کے بعد سے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہوائی اڈوں کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
مبئی کی ایک ایئرلائن کو فون کر کے دھمکی دی گئی ہے کہ ایک ہندوستانی پرواز کو یرغمال بنا کر پاکستان لے جایا جائے گا۔ دھمکی ملنے کے فوراً ملک کے تمام ہوائی اڈوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ایئر پورٹ پارکنگ میں جانے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور ہر شخص پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد سے ملک بھر میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری ہے۔ فون پر فلائٹ کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) نے تمام ہوائی اڈوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔
بی ایس ایس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل اور آپریشن علاقوں میں جانے سے پہلے سخت جانچ کی جائے، گاڑیوں کی پوری طرح سے تلاشی لی جائے اور عملہ، سامان، کیٹرنگ، مسافروں وغیرہ کو بھی بغیر جانچ کے اندر نہ جانے دیا جائے۔ ایئر پورٹ احاطہ میں سیکورٹی بڑھانے کو کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئیک رسپانس ٹیم (کیوآر ٹی) کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا