English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی: مکمل ریاست کے لئے کمربستہ کیجریوال، یکم مارچ سے بھوک ہڑتال

share with us

نئی دہلی 23؍ فروری 2019(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کے مطالبے پر یکم مارچ سے غیر معینہ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے سنیچر کو کہا کہ میں یکم مارچ سے بھوک ہڑتال کروں گے۔ میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے تک اپنی یہ ہڑتال جاری رکھوں گا۔ میں موت کو گلے لگانے کے لئے تیار ہوں
کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لئے مہم چھیڑنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہم اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک مکمل ریاست کا درجہ نہیں مل جاتا۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بجٹ اجلاس کے دوران بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔
دہلی اسمبلی کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، دہلی میں آج تک جمہوریت کا نفاذ نہیں ہو پایا ہے جبکہ ملک بھر میں یہ نافظ ہے۔ عوام کے ووٹ سے منتخب شدہ حکومت کا دہلی پر کوئی حق نہیں ہے۔ ہم دہلی کو اس کے حقوق دلانے کے لئے تحریک چلانے جا رہے ہیں۔ میں یکم مارچ سے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھوں گا۔
کیجریوال نے مزید کہا، میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں پاکستان کی فکر کرنی چاہئے اور دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی پولس کو ہمیں سونپ دینا چاہئے۔ ان کے پاس دہلی کے عوام کے لئے وقت نہیں ہے۔
کیجریوال نے اس حوالہ سے ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا، دہلی والوں کے حقوق کے لئے میری جان بھی چلی جائے تو یہ میرے لئے باعث فخر بات ہوگی۔ مکمل ریاست کا درجہ دیا جانا دہلی کا حق ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر دیا جانا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا