English   /   Kannada   /   Nawayathi

برٹش پٹرولیم نے چین میں اپنا پہلا پٹرول پمپ کھول لیا

share with us

لندن۔23 فروری2019(فکروخبر /ذرائع) برطانوی توانائی کمپنی ’’ برٹش پٹرولیم ‘‘ نے چین کے صوبے شینڈونگ میں اپنا پہلا پٹرول پمپ کھول لیا۔ برطانوی کمپنی برٹش پٹرولیم (بی پی) 5سالہ منصوبے کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار نئے پٹرول پمپ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیجو مقامی ریفائننگ گروپ کے تعاون سے مکمل کیا جارہا ہے۔ چائنہ ڈیلی میں بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شیڈونگ میں کھولا جانے والا برٹش پٹرولیم کا پمپ اس کا چین میں پرچون فروشی کا پہلا مرکز ہے ، اس کے علاوہ پمپ پر الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا جو ملک میں اس طرح کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ برٹش پٹرولیم کے کھولے جانے والے نئے پٹرول پمپوں میں سے نصف شینگڈونگ، ہینان اور ہیبی صوبوں میں کھولے جائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برٹش پٹرولیم کے علاوہ دیگر عالمی توانائی کمپنیوں نے بھی چین کی فیول ریٹیل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن میں ہالینڈ کی کمپنی بھی شامل ہے یہ کمپنی ملک میں واقع اپنے گیس سٹیشنز کی تعداد کو 2025تک بڑھا کر تین گنا (3500) کرنا چاہتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا