English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ ادب اطفال کے تحت ماہنامہ پھول کی خوبصورت انعامی تقریب

share with us

بھٹکل 23؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز)  22فروری بروز جمعہ بعد نماز عصر نوائط کالونی وائی ایم ایس اے لائبریری کے منیری ھال میں ماہ نامہ پھول اور بچوں کی انجمن کاروان اطفال کی خوبصورت تقریب مولانا ارشاد صدیقی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جدہ مسلم جماعت کے اہم رکن اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے جناب قمر سعدا صاحب اور دبئی جماعت کے اہم رکن جناب فیاض کولا صاحب نے شرکت کی۔۔اور دونوں نے اس موقع پر بے انتہا خوشی کا اظہار فرمایا۔
واضح رہے کہ جناب قمر سعدا صاحب شروع دن سے پھول کی تحریک سے خصوصی دلچسپی لیتے رہے ہیں۔۔انھوں نے اپنے تاثرات میں پھول کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ کارکنان کے اخلاص کو بتاکر اس میں ہر طرح سے اپنے تعاون کا اظہار فرمایا۔۔مزید کہا کہ آج بچے بچے کی زبان پر پھول کا نام ہے اور اس کے لیے بچے بھی بے چین رہتے ہیں۔اس طرح بہت کم ہوتاہے اور اس ٹیکنالوجی بھرے دورمیں ایسی مثال ناممکن لگتی ہے۔
مولانا ارشاد صدیقی کے علاوہ برادر اسماعیل شاہ بندری ندوی،برادر آفاق محتشم ندوی اور مولانا عبدالرحمن سیاف رکن الدین ندوی نے مختلف عناوین پر بہترین انداز میں پھول قارئین اور کارکنان سے خطاب کیا۔
مدیر پھول نے پھول کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ پھول اور دیگر سرگرمیاں ہماری تحریک کے چھوٹے چھوٹے حصے ہیں ادارہ کے مقاصد عظیم ہیں اور اب آیندہ دنوں ادارہ باقعدہ بچوں کا ایک کیمپس اور بچوں کا تربیتی کلب تیار کرنے میں کوشاں رہے گا۔۔۔جو ان شاءاللہ بچوں کا گلستاں ہوگا۔
واضح رہے کہ کاروان اطفال بچوں کی انجمن ہے جو ادارہ ادب اطفال کی نگرانی میں ان دنوں ہر میدان میں متحرک نظر آرہی ہے۔
دانش رکن الدین کی قرات سے شروع ہوئی اس خوبصورت تقریب کی نظامت امیر کاروان اطفال رباح رکن الدین نے خوب کی۔
مہمانان کے ہاتھوں بچوں کے مقابلہ جاتی پروگراموں کے انعامات دیے گئے۔۔۔جس میں کوئز مقابلہ،ڈرائنگ مقابلہ،بہترین خط،بہترین کہانی،بہترین نمائندہ ایورڈ اور بہترین خط وغیرہ شامل تھے۔
ابوجان نمبر کے لکھاریوں کو رائٹرس ایوارڈ بھی دیے گئے اورمزید یہ کہ ابوجان نمبر پر خوبصورت تاثرات بھی پیش ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا