English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملزمین کو خصوصی سواری مہیا کرنے پر تین پولس افسران معطل

share with us

اڈپی :22؍اگست2017(فکروخبر نیوز)بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کے ملزمین کو عدالت میں حاضری کے وقت ائر کنڈیشن کار کی سہولت مہیا کرائے جانے پر اڈپی ڈسٹرکٹ پولس نے تین پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ملزمین راجیشوری شیٹی ، نونیت شیٹی اور نرنجن بھٹ کواس کیس کے سلسلہ میں پیر کے روز عدالت میں پیش ہو نا تھا ،جہاں وہ ایک ایر کنڈیشن کار muvمیں بیٹھ کر عدالت میں حاظر ہوئے،جس کی فوٹیج کنڑا میڈیا نے عام کر دی ،

اس معاملہ کی خبر کے ساتھ ہی پولس سپرنٹنڈنٹ سنجیونے بیان جا ری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پولس نے ابتدائی انکوائری کے بعد تین پولس اہلکاروں سدھاکر ،رینوکا،اور سلمان خان کو معطل کر دیا ہے ،خیال رہے کہ بھاسکر شیٹی قتل معاملہ ایک سال سے چل رہا ہے،شیٹی اچانک ایک روز گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ،جس پر اس کی ماں نے پولس تھانہ میں معاملہ درج کر دیا تھا، پولس نے تحقیقات کے بعد اس کی بیوی اور بیٹے کواس کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا ،جس کا معاملہ عدالت میں تا حال چل رہا ہے۔،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا