English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی کی مخالفت ملک مخالفت نہیں: راج ناتھ سنگھ

share with us

دہلی 22؍ فروری 2019(فکروخبر/ذرائع)  زیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو لگاتار دبانے والی بی جے پی کو راج ناتھ سنگھ کے ایک بیان نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ ایک ہندی نیوز پورٹل سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ پی ایم مودی کی مخالفت کرنے کا مطلب ملک مخالفت نہیں۔ سبھی کو اپنا نظریہ بیان کرنے اور اپنی رائے رکھنے کی آزادی ہے۔
دراصل راج ناتھ سنگھ آج تک سے خاص بات چیت کے دوران پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے تعلق سے کچھ سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ اسی درمیان ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مخالفت کرنے کا حق ہر کسی کو ہے اور مودی مخالفت کا مطلب ملک مخالفت نہیں ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں کوئی مخالفت کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ پی ایم مودی کے خلاف کیسے کیسے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا، لیکن اس کو ہم سیدھے طور پر ملک مخالفت نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی ہم نے کبھی ایسا کہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ کا یہ بیان اس لیے دلچسپ ہے کیونکہ کئی بار پی ایم مودی کی مخالفت کرنے والوں کو بلاواسطہ نہ سہی بالواسطہ طور پر ضرور پریشان کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر تو کئی بار مودی کے خلاف ذرا بھی آواز اٹھانے والوں کو ملک کا غدار تک قرار دے دیا گیا۔ 2014 میں جب نریندر مودی پی ایم بنتے تھے، اس کے بعد ان کی کسی بھی پالیسی کے خلاف بولنا یا پھر انھیں تنقید کا نشانہ بنانا کسی کے لیے بھی مشکل معلوم پڑتا تھا۔ کئی آوازوں کو تو ڈرا دھمکا کر خاموش بھی کر دیا گیا۔ لیکن گزشتہ دو سالوں میں ملک کی حالت جتنی خراب ہوئی ہے اور معاشی شعبہ میں جو زوال دیکھنے کو ملا ہے، اس کے بعد بے شمار آوازیں پی ایم مودی کے خلاف اٹھنے لگی ہیں۔ چونکہ لوک سبھا انتخابات انتہائی قریب ہیں، اس لیے پی ایم مودی کی پالیسیوں سے پریشان لوگ ہر حال میں اس حکومت کو بدلنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ سے دھرنے، مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی خبریں لگاتار مل رہی ہیں۔


قومی آوازبیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا