English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں جنگ بندی امن کی جانب پہلا قدم ہے: مندوب اقوام متحدہ

share with us

صنعا:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھ کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ بندی امن کی جانب پہلا قدم ہے۔تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہ حدیدہ میں حوثی باغیوں اور یمنی فورسز کے درمیان جنگ بندی ہے جسے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھ نے امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گریفتھ کا کہنا تھا کہ یمنی جنگ کے خاتمے اور امن کی جانب اب ایک امید کی نئی کرن نظر آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کو انہوں نے بتایا کہ اب عملی اقدامات ہوتے نظر آرہے ہیں، حدیدہ سے آئندہ ہفتے حوثی باغی اپنے جنگجو اور حکومت اپنی فورسز واپس بلا لیں گے، جبکہ دیگر دو چھوٹی بندرگاہوں سے بھی جزوی طور پر فورسز کا انخلا دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حدیدہ میں فائربندی کے ذریعے حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ معاہدے کی پاس داری کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مندوب نے یمنی تنازعے کے فریقين پر زور دیا کہ وہ ڈیل کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کریں اور دوسرے مرحلے کی تفصیلات بھی طے کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یورپی ملک سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان حدیدہ شہر میں جنگ بندی سمیت کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا