English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں‌پر آنسوگیس کی بارش کردی، 30 بچے بے ہوش

share with us

الخلیل:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں‌آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اسکول پر وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے اور آنسوگیس کی شیلنگ سے30 بچے زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج اور یہودی آباد کارں نے الخلیل میں ایک اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں موجود بچوں پر آنسوگیس کے گولے برسائے۔ صہیونی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں تیس بچے بے ہوش ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کار قتل کردو ان مجرموں کو نعرے لگا رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا