English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران آبنائے ہرمز میں مشقیں کرے گا: ایڈمیرل خان زادہ

share with us

تہران:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے آبنائے  ہرمز میں  فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے  کمانڈر  ایڈمیرل  حسین خان زادہ نے  سرکاری ٹیلی ویژن  پر  اپنے خطاب میں  بتایا کہ   یہ بحری مشقیں  3 روز  کےلیے  کل سے شروع ہو رہی ہیں۔

 ان مشقوں کو  "ولایت 97 "کا نام دیا گیا ہے جن کا  دائرہ  آبنائے ہرمز  سے لے کر بحیرہ اومان  اور  بحر ہند تک وسیع  ہوگا۔  ایڈمیرل خان زادہ   نے بتایا کہ  ان مشقوں میں پہلی بار آبدوزوں سے میزائل داغنے کا تجربہ کیا جائے گا  جبکہ   جنگی بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور گشتی طیارے بھی   شامل ہونگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا