English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک: ترک سفارتخانے پر پٹرول بم پھینکنے کا الزام ،4 گرفتار، ملک بدر کرنے کا حکم 

share with us


چاروں شامی باشندوں کی جانب سے منصوبے اور حملے کا مقصد بھاری نقصان پہنچانا تھا


ڈنمارک ۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ڈنمارک کی ایک عدالت نے کوپن ہیگن میں قائم ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام میں شام سے تعلق رکھنے والے 4 شہریوں کو قید اور ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ چاروں شامی باشندوں کی جانب سے منصوبے اور حملے کا مقصد بھاری نقصان پہنچانا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چاروں مجرموں نے اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق چار میں سے تین شامی باشندوں کو ایک سال 9 ماہ قید جبکہ تفتیش کاروں سے تعاون پر ایک باشندے کو 18 ماہ قید کی سزا ہوئی۔یاد رہے کہ ترک فوج نے 2016 اور رواں سال کے اوائل میں بھی شام میں کردوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں اور انہیں فرات کے مغربی علاقے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ترک فوج کا کہنا تھا کہ وائی پی جی کی جانب سے عفرین میں مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کو ترکی پہلے ہی دہشت گرد تنظیم گردانتا رہا ہے جبکہ اسی طرح کے حملے اس سے قبل بھی کیے گئے تھے۔ترکی کی جانب سے وائی پی جی کو شام کی کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے جو ترکی کے جنوبی علاقوں میں دہائیوں سے بغاوت کی تحریک میں شامل ہے جبکہ اس کو ترکی کے علاوہ مغربی طاقتیں بھی دہشت گرد گروپ تسلیم کرچکی ہیں۔وائی پی جی شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن امریکا کی اتحادی رہی ہے اور شام میں ان کے مضبوط گڑھ کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا