English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن ریلوے کمپنی‘ کو ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو و رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا

share with us

مسافروں کو 53ملین یورو ادا کئے ،7ملین مسافروں نے ٹرینیں لیٹ ہونے پر درخواستیں دی تھیں


برلن۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن ریلوے کمپنی‘ کو ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدو و رفت نہ ہونا بہت مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ برس مسافروں کو کل53 ملین یورو ادا کیے۔جرمن معاشرہ عموما وقت کی پابندی کے لیے پہچانا جاتا ہے لیکن گزشتہ برس جرمن ریلوے کی ہر چوتھی ٹرین مقررہ وقت پر پہنچنے سے قاصر رہی۔ دو اعشاریہ سات ملین مسافروں نے ٹرینیں لیٹ ہونے کے باعث ڈوئچے بان سے اوسطا بیس یورو معاوضہ وصول کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔جرمنی میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدورفت کی صورت حال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جرمن ریلوے کمپنی نے ٹرینوں کی تاخیر کا ذمہ دار موسمی خرابی، بجلی نہ ہونے، آسمانی بجلی گرنے اور گرمی کی شدت کو ٹھہرایا۔ علاوہ ازیں دسمبر 2018ء4 میں ڈوئچے بان کی مزدور یونین کی جانب سے کی گئی ہڑتالوں کی وجہ سے بھی ٹرینیں وقت پر اپنی منزل تک پہنچ نہیں سکی تھیں۔ پچیس سال پہلے آغاز ہوئے میونخ برلن ٹرین لائن منصوبے کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہا گیا کہ یہ منصوبہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی آمدنی ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ بہرحال اب ’ وی ڈی ای 8‘ نامی یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور دس دسمبر سے اس ٹرین کے ذریعے سفر کا وقت دو گھنٹیکم ہو کر چار گھنٹے کے لگ بھگ ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا