English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اور یورپی یونین میں تناو، رکنیت کے حوالے سے مذاکرات کے خاتمے کا مطالبہ

share with us

انقرہ۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے یورپی یونین کے اس تازہ اقدام کی مذمت کی ہے، جس میں بلاک کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی نے ترکی کی بلاک میں شمولیت کے حوالے سے جاری مذاکرات منسوخ کرنے کا کہا ہے۔ پارلیمان میں رائے دہی کے عمل کے بعد بدھ کے روز اس کمیٹی نے یورپی کمیشن اور رکن ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی عمل کو باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے۔ اس فیصلے کی وجوہات ترکی میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال، شہری آزادی سے متعلق رکاوٹیں اور عدلیہ پر اثر و رسوخ بتائی گئی ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بارے میں جمعرات کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ناقابل قبول ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا