English   /   Kannada   /   Nawayathi

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ سے شہریوں کا انخلا ء شروع

share with us


عراقی سرحد کے قریب باغز کے گاؤں سے کم از کم دس گاڑیوں کو لوگوں کو نکالتے دیکھا گیا ،صحافی
اقوام متحدہ نے باغز میں پھنسے 200 سے زائد خاندانوں کی قسمت کے بارے میں تشویش کا اظہارکیا تھا


دمشق۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ آخری علاقے سے بسوں کے ذریعے لوگوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ سرحد پر موجود صحافیوں نے عراقی سرحد کے قریب باغز کے گاؤں سے کم از کم دس گاڑیوں کو لوگوں کو نکالتے دیکھا ہے۔امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)اتحاد کے ترجمان، جس کے جنگجوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو علاقے سے نکال رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے باغز میں مبینہ طور پر پھنسے 200 سے زائد خاندانوں کی قسمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بائچلیٹ نے کہا کہ ان افراد کو بظاہر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے نکلنے سے دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے اور ان افراد کو شامی جنگجوں اور امریکی اتحادی افواج کی طرف کی جانے والی شدید بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے جنگی فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جو افراد وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں ان کو محفوظ راستہ دیا جائے اور جو وہاں رکنا چاہتے ہیں ان کو بھی جہاں تک ممکن ہو سکے تحفظ فراہم کیا جائے۔صحافیوں نے بتایا کہ عراقی سرحد کے قریب باغز کے گاؤں سے کم از کم دس گاڑیوں کو لوگوں کو نکالتے دیکھا گیا ہے بائچلیٹ کے بیان کے گھنٹوں بعد عسکریت پسندوں کی بیویوں اور بچوں کو نکالنے کے ایک معاہدے کی غیر مصدقہ اطلاعات کے پیش نظر تقریبا 50 بسوں کا قافلہ باغز کے مضافات میں پہنچا ہے۔ تاہم روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق کوئی بھی بس شام تک وہاں سے نہیں نکلی تھی۔پانچ سال قبل، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ مغربی شام سے لے کر مشرقی عراق تک 88000 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے پر قابض تھی۔ جہاں اس نے تقریبا 80 لاکھ افراد پر بہیمانہ طریقے سے حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخائر، بھتہ خوری، راہزنی اور اغوا برائے تاوان سے اربوں ڈالر کمائے تھے۔ اب ایک اندازے کے مطابق آدھے کلومیٹر مربع کے علاقے میں 300 شدت پسند موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا