English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے باقم میں حوثیوں کی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف کر دیں

share with us

صنعاء۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے صعدہ میں باقم کے محاذ پر ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی تین ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔ یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باقم میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ نے دن رات کی محنت سے تین ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کردی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باقم اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کیایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران باقم کے علاقے سے 3 ہزار بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی 10 ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا