English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: ایس ڈی ایف کے 15 جنگجو منحرف، اسدی فوج میں شامل ہوگئے

share with us

دمشق۔21فروری2019(فکروخبر/ذرائع)شام کے الحسکہ شہرسے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی حمایت یافتہ 'سیرین ڈیموکریٹک فورسز' (ایس ڈی ایف) کے 15 جنگجو منحرف ہونے کے بعد بشارالاسد کی وفادار فوج میں شامل ہوگئے ہیں۔ منحرف ہونیوالوں میں سینیر کمانڈر بھی شامل ہیں۔بشارالاسد کی پولیس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحسکہ میں منحرف ہونے والے 'ایس ڈی ایف' کے جنگجوؤں نے پناہ کی درخواست کی تھی جسیقبول کرلیا گیا ہے۔ منحرف ہونیوالے اب ہمارے پاس ہیں۔ادھر داعش کے زیرتسلط الباغوغز سے ٹرکوں کے ذریعے2000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ شہریوں کی نقل مکانی کے دوران جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں اور متعدد مقامات پر زور دار دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان مصطفی بالی نے بتایا کہ ابھی تک الباغوز میں دہشت گرد مضبوطی کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہیں وہاں سے نکال باہر کرنے کے لیے بھرپور وارکرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے قصبے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ دہشت گردوں کے پاس غیر مشروط طورپر ہتھیار پھینکنے یا لڑنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔درایں اثنا امریکا کی قیادت میں شام میں'داعش' کے خلاف قائم اتحاد نے کہا ہے کہ الباغوز میں 'داعش' کے جنگجو پوری قوت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا