English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان نےروکا پاکستان کا پانی

share with us

نئی دہلی:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)پلوامہ حملے کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جانکاری دی ہے کہ ہندوستان نے پاکستان جانے والے اپنے حصہ کے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان ایسٹرن ندیوں کے پانی کو ڈائیورٹ کرکے جموں و کشمیر اور پنجاب میں اس کا استعمال کرے گا ۔

بتادیں کہ سندھ آبی معاہدہ کے مطابق ہندوستان ایسٹرن ندیوں کے 80 فیصد پانی کا استعمال کرسکتا ہے ۔ حالانکہ اب تک ہندوستان ایسا نہیں کررہا تھا ۔ ہندوستان کے اس قدم کے بعد پاکستان کے سامنے بڑے چیلنجز پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

نتن گڈکری نے اس سے پہلے اترپردیش کے باغپت ضلع میں بدھ کو کہا تھا کہ جن تین ندیوں کا پانی پاکستان جاتا ہے ، ان ندیوں کے پانی کو باندھ بناکر روکنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ ان ندیوں کے پانی کو جمنا ندی میں ملایا جائے گا ۔ جب یہ منصوبہ نافذ کردیا جائے گا تو جمنا ندی میں پانی ٹھیک ٹھاک ہوجائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا