English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویڈیو :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ٹرین کی زد میں آنے کے باوجود معمر خاتون کو نہیں آئی معمولی خراش

share with us

ممبئی:21؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے سینٹرل ریلوے پر واقع ٹھاکرلی اسٹیشن پر ہونے والا ایسا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ سینٹرل ریلوے کے تھانے اور کلیان کے درمیان ٹھاکرلی ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پار کرنے کی کوشش کر رہی ایک 70 برس کی معمر خاتون کے اوپر سے لوکل ٹرین کے دو ڈبوں کے گزر جانے کے باوجود خاتون  کو ایک خراش تک نہیں آئی ،یہ پورا واقعہ اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ اور اسکے وائرل ہونے کے بعد لوگ بزرگ خاتون کی حاضر دماغی کی داد دے رہے ہیں۔
 
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے ٹھاکرلی اسٹیشن کا ہے جہاں کلیان شہر کمک کھمبال پاڑہ علاقے میں رہائش پذیر کمل موہن شندے نامی 70 برس کی معمر خاتون اپنے گھر جانے کی جلد بازی میں ٹھاکرلی اسٹیشن کی ریل پٹری پار کرہی تھی اسی درمیان لوکل ٹرین آجانے سے خاتون نے اپنی حاضر دماغی سے ریل کی پٹریوں کے درمیان چھلانگ لگاکر لیٹ گئی جس کے اوپر سے لوکل ٹرین کے ڈو ڈبے گزر جانے کے بعد شور غل ہونے لگا۔ اس کے بعد خاتون کو ریل کی پٹریوں سے باہر نکالی گئی اور خاتون کی جان بچ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا