English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار التعلیم والتربیہ بھٹکل میں بھٹکل کی تاریخ کا پہلا اجتماعی قرأت مسابقہ

share with us

قرآن کریم سے لگاؤ پیدا کرتے ہوئے اس کے معانی اور مفاہیم کو بھی سمجھنے کی ضرورت : مقررین کا اظہارِ خیال 

بھٹکل 20؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز)مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ بھٹکل میں گزشتہ شب انوکھا اور بھٹکل کی تاریخ کا پہلا اجتماعی قرأت مسابقہ منگلور تا منکی کے مدارس کے طلباء کے درمیان منعقد کیا گیا،اس پروگرام میں طلباء دار التعلیم والتربیہ نے اپنا مختصر سا ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے قرآن سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا اور طلباء کی قرأت سے بہت محظوظ ہوئے۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا صاحب نے قرآن صحیح مخارج اور تجوید کا لحاظ رکھتے ہوئے سیکھنے کی تاکید کی ۔ مولانا نے کہا کہ چھ سو سال قبل اپنے سفر کے دوران سیاح ابن بطوطہ نے اپنے سفر نامہ میں یہاں قرآنی مکاتب ہونے کا تذکرہ کیا ہے۔ آپ تصور کریں کہ اس زمانہ میں کوئی سہولت نہیں تھیں لیکن اس کے باوجود اس چھوٹے سے قصبہ میں بڑی تعداد میں مدارس اور مکاتب موجود تھے لیکن اب سہولتیں اور آسانیوں کے باوجود اب اس کا کتنا اہتمام کیا جارہا ہے ہر شخص جانتا ہے۔ 
مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے قرآن مجید سے لگاؤ پیدا کرتے ہوئے اس کی روح کو سمجھنے کی نصیحت کی ۔ مولانا نے قرآن مجید صحیح مخارج کی ادائیگی کے ساتھ پڑھنے پر زور دیتے ہوئے قرآن کریم کے معانی اور مفاہیم پر غور وتدبر کی بھی دعوت دی ۔ قرآن کریم کی تلاوت سے آج سماں بندھ گیا جو ہم کو قرآن کریم کی تلاوت اور اس کے حقوق ادا کرنے کی دعو ت دے رہیں ہے۔ 
ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں کل چودہ مدارس کے طلباء نے نمائندگی کی جس میں اول مقام مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار ، دوسرا مقام ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور سوم مقام مکتب جامعہ اسلامیہ کارگیدے بھٹکل نے حاصل کیا۔ 
اس موقع پر اسٹیج پر ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا ماسٹر شفیع صاحب ، ناظم جامعات الصالحات بھٹکل مولانا عبدالعلیم قاسمی ،بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی ، نائب ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی ، جنرل سکریٹری احیاء المدارس بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی ، صدر مدرس دار التعلیم والتربیہ مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی ، بھٹکل بلدیہ کے صدر جناب صادق مٹا صاحب اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا