English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: داعش نے چھ مغویوں کے سرقلم کردیے

share with us

بغداد:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں حال ہی میں نجف شہر سے 'داعش' کے ہاتھوں اغواء کیے گئے 12 شہریوں میں سے 6 کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کربلاء کے ڈپٹی گورنر علی المیالی نے بتایا کہ داعش کی جانب سے مغویوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں سڑک پرپھینک دی گئیں۔ ان کی شناخت النجف کے مقامی باشندوں کے طورپر کی گئی ہے جنہیں کچھ عرصہ قبل داعش کے جنگجوؤں نے اغواء کرلیا تھا۔درایں اثناء الانبار گورنری کے ایک قبائلی رہ نما عبداللہ ھذال العنزی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ داعشی جنگجوؤں نے نجف سے ایک درجن شہریوں کو اغواء کیا تھا، ان میں سے چھ کو قتل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا کی مقامی حکومت نے مغویوں کے بارے میں 24 گھٹنے کے اندر معلومات دینیکا مطالبہ کیا تھا۔کربلا کے ڈپٹی گورنر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کی مقامی حکومت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت ی تھی مگر حکام داعش کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شہریوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔ المیالی کا کہنا تھا کہ باغیوں کے ہاتھوں اغواء کیے گئے متعدد شہری اب بھی بازیاب نہیں ہوسکے ہیں اور ان کے بارے میں درست معلومات نہیں مل سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا