English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی اسیرات کو زہریلی خوراک دیئے جانے کاانکشاف

share with us

غزہ:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین قیدیوں کے لیے مختص اسرائیل کے 'دامون' عقوبت خانے میں میں پابند سلاسل اسیارات کو زہریلا اور مضر صحت خوراک دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی خواتین قیدی المناک وباؤں کا شکار ہو رہی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'دامون' جیل میں قید فلسطینی اسیرات کو مضر صحت خوراک دی جاتی ہے۔رپورٹ میں 'دامون' حراستی مرکز میں قید فلسطینی خواتین کو درپیش غیرانسانی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاتی ہے۔ خواتین کو الفورہ 'اجتماعی وفقہ' ،لائبریری میں مطالعے اور غسل اور کچن میں اپنی مرضی کی چیزیں پکانے کی اجازت نہیں۔ صہیونی حکام نے اسیران کی پرائیویسی کیحقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جگہ جگہ خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اسیرات کو کئی کئی روز پرانی،باسی اور متعفن غذا دی جاتی ہے۔واضح رہیکہ اسرائیلی زندانوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں 60 کے قریب خواتین اور 300 بچے پابندن سلاسل ہیں جو غیرانسانی ماحول میں قید کاٹ رہیہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا