English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کے رہنما ٹرین کے ذریعے ویت نام جائیں گے

share with us

پیانگ یانگ:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)ویت نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دونوں رہنماں کے درمیان گزشتہ برس جون میں ایک ملاقات سنگاپور میں ہو چکی ہے اور اب یہ دوسرا موقع ہو گا کہ حریف ممالک کے یہ دونوں رہنما ملیں گے۔ ان تیاریوں سے وابستہ دو ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کم جونگ ان اس ملاقات کے لیے ویت نام ٹرین پر پہنچیں گے۔ اس سفر میں کم جونگ ان کو ڈھائی دن لگ سکتے ہیں اور وہ چین کے راستے ہنوئی پہنچے گے۔ دونوں رہنماں کے درمیان مجوزہ ملاقات 25 فروری کو ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا