English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی بندرگاہ پر جنگ بندی معاہدہ، امن بات چیت کا ایک موقع ہو سکتا ہے، عالمی مندوب

share with us

نیویارک:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے مندوب برائے یمن مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ میں فائربندی کا معاہدہ، یمن میں امن کے لیے مذاکرات کا ایک موقع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیدہ میں فائربندی کے ذریعے حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ معاہدے کی پاس داری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر دو چھوٹی بندرگاہوں سے بھی جزوی طور پر فورسز کا اخراج دیکھا گیا ہے۔ گرفتھس نے یمنی تنازعے کے فریقین پر زور دیا کہ وہ ڈیل کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کریں اور دوسرے مرحلے کی تفصیلات بھی طے کریں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا