English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، حکومتی اہلکار جہادیوں کے قبضے سے آزاد

share with us

بماکو:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)مالی کی سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے ذریعے مشتبہ جہادیوں کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے ایک اعلی حکومتی عہدیدار اور ایک صحافی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ وسطی مالی میں اس اہلکار کو گزشتہ برس آٹھ مئی کو اغوا کیا گیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ماکان ڈومبیا مقامی حکومت کے انتہائی اعلی عہدیدار تھے، جنہیں رہا کرانے کے بعد دارالحکومت بماکو میں ایک ہسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دسمبر میں اغوا کیے گئے صحافی ازیاکا تامپورا کو بھی رہا کروانے کے بعد بماکو منتقل کیا گیا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا