English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں یہودی قبروں کی بے حرمتی کیخلاف ہزاروں کا احتجاج

share with us

پیرس:20؍فروری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں یہودی قبروں کی بے حرمتی کے خلاف ہزاروں افراد نے مختلف شہروں اور قصبوں میں احتجاج کیا ہے۔بڑی مرکزی ریلی پیرس میں نکالی گئی جس میں منتظمین کے مطابق کم از کم بیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا نعرہ تھا کہ بس بہت ہو گیا۔فرانس میں پارلیمنٹ کی کارروائی کئی گھنٹوں تک معطل رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ ارکان اس احتجاج مں شرکت کر سکیں۔ کابینہ کے زیادہ تر ارکان نے احتجاج میں حصہ لیا۔ٹیلی وڑن پر خطاب میں فرانس کے وزیرِ اعظم نے کہا ان حملوں میں ملوث افراد کو سزا دینا ضروری ہے کیونکہ یہ فرانسیسی لوگوں کی عزت کا معاملہ ہے۔مشرقی فرانس میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک یہودی قبرستان میں تقریباً 90 سے زائد قبروں کی بے حرمتی کر گئی ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب فرانس میں آئندہ چند روز میں یہودیوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر قومی سطح پر متعدد مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔فرانس انفو نامی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کواٹزنہائم نامی گاؤں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ایک معروف دانشور کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بعد صدر میکرون نے یہوری مخالف واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔۔ادھر وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹانر نے خبردار کیا ہے یہودی مخالفت اس ملک میں ایک زہر کی طرح پھیل رہی ہے اور گذشتہ ہفتے پیرس میں متعدد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔ان واقعات میں ہولوکاسٹ سے بچنے والوں کی تصاویر والے پوسٹ باکسوں پر نازی نشان سواسٹکا بنانا بھی شامل ہے۔متعدد یہودی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کے ابھرنے سے یہودی مخالف جرائم اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔جرمنی سے لیے گئے جرائم کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں یہودی مخالف جرائم میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا